WAPsite updated at 0805 PST 22/11/09
تازہ ترین
سرکاری دفاتر میں دوچھٹیوں کی تجویز تیار،حتمی منظوری کل کابینہ دیگی
Updated : 1745
اسلام آباد… کفایت شعاری اقدامات کی کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی شعبہ اور سرکاری دفاتر میں دوچھٹیوں کی تجویز تیار کرلی گئی ہے جس کی حتمی منظوری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائیگی ۔ کفایت شعاری اقدامات کی کمیٹی کااجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ہفتے کے دوران دو چھٹیوں کی تجویز پر سندھ اور بلوچستان کے بعد پرصوبہ سرحداورصوبہ پنجاب بھی رضامندہوگئے ہیں۔اجلاس میں تیارکردہ تجاویزمیں کہاگیاہے کہ ارکان پارلیمنٹ اوروزرا کے سفری اخراجات میں سترفیصدتک کٹوتی کی جائے۔ارکان پارلیمنٹ اوروزرا کی گاڑیوں اوران کے ایندھن کے اخراجات میں50 فیصد کٹوتی کی تجاویزبھی دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ہفتے میں پانچ دن سرکاری دفاتر اور صنعتوں میں ایک گھنٹہ اضافی کام کیاجائے گا۔
 
Classic Version
Copyright JANG.COM.PK