WAPsite updated at 0805 PST 22/11/09
|
|
تازہ
ترین |
|
کراچی میں دو ٹرینوں میں تصادم14افراد جاں بحق،35زخمی Updated : 1800 کراچی…کراچی جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب اندرون ملک سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس سپر پارسل ایکسپریس سے ٹکرانے کے نتیجہ میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 14ہو گئی جبکہ مختلف اسپتالوں 35زخمی زیر علاج ہیں ۔جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور رضا کاروں، فائربریگیڈاورریسکیو سروس کے کارکنان نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔تاہم دشوار گذار راستے کے باعث امداد ی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایدھی اور چھیپا کے رضاکاروں اور گرد و جوار کے رہنے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بوگیاں کاٹ کرلوگوں کو ٹرین سے نکالا۔حادثے میں کمسن بچے سمیت 14 افرادجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں کو جناح اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی ریلوے آفتاب میمن نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہ ملنے کے باوجود ٹرین کراس کی اور سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے علامہ اقبال ایکسپریس ٹکرا گئی۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے سے ٹریک کو نقصان نہیں پہنچا اس لئے تین سے چار گھنٹے میں ٹرین سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثے کے کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر نہیں پہنچ پائی ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|