WAPsite updated at 2340 PST 21/11/09
تازہ ترین
کراچی:بس اسٹاپ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3زخمی
Updated : 1100
کراچی . . . خورشید عباسی . . . گلبہار کے علاقے گولیمار میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نثار نامی پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ عارف، یوسف اور تیسرا نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ہلاک اور زخمیوں کو فوری سول اسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق عارف اور یوسف کی حالت تشویشناک ہے، ان کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔
 
Classic Version
Copyright JANG.COM.PK